سرینگر ہائی وے حادثہ, ورثا نے کشمالہ طارق کے بیٹے کو معاف کردیا

16 Feb, 2021 | 11:56 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42:  کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ورثا نے صلح کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق صلح نامے میں سارا معاملہ کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی بجائے ڈرائیور پر ڈال دیا گیا ۔ٹریفک حادثے میں فاروق احمد،انیس شکیل،ملک عادل اور حیدر علی جاں بحق ہوئے تھے ۔تھانہ رمنا پولیس نے 2 فروری 2021 کو کشمالہ طارق کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، فاروق احمد کے والد کی جانب سے تحریری صلح نامہ کشمالہ طارق کے حوالے کر دیا گیا ۔

 والد فاروق احمد کے مطابق مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، اذلان کو ضمانت پر رہا کیا جائے،صلح نامے کی کاپی ایڈیشنل سیشن جج سہیل فاضل کی عدالت میں بھی جمع کروادی دی گئی۔

مزیدخبریں