ویرات کوہلی ایمپائر   پر برس پڑے

16 Feb, 2021 | 08:06 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: انگلینڈسے کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایمپائر  نتن مینن سے  الجھ پڑے۔

 
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے آغاز میں ہی انگلینڈ کپتان جوئے روٹ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی جو کہ ایمپائر نے مسترد کردی،تاہم بھارتی ٹیم کی جانب سے اس پر ریویو لیا گیا،جس میں ایمپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا، ریویو کا فیصلہ آنے پر ویرات کوہلی غصے میں ایمپائر کی طرف بڑھے اور ان سے کافی دیر تک الجھتے رہے۔بھارتی کپتان کے اس رویے کو کرکٹ  حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل بھی متعدد بار ایمپائرز سے الجھ چکے ہیں۔

مزیدخبریں