تبدیلی آگئی، میٹرک پاس ایم پی اے وزیرِ قانون بن گئے

16 Feb, 2021 | 08:03 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: خیبر پختونخوا حکومت نے میٹرک پاس اکبر ایوب کو نیا وزیر قانون بنا دیا ، وہ اس سے پہلے صو با ئی وزیر تعلیم تھے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق کے پی کے کا بینہ میں تبدیلی آگئی ۔نئے صوبا ئی وز یر قانون اکبر ایوب کے پاس محکمہ بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔ یا د رہے کہ سینٹ الیکشن 2018 میں ووٹ فروخت کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیرقانون خیبر پختونخوا سلطان محمد نے استعفادے دیا تھا۔

 وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کے حوالے سے وزیراعلی کے پی کے محمود خان کو ہدایات جاری کی تھیں۔

مزیدخبریں