سٹی 42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ جاری کردیا۔
ڈریس کوڈ کےمطابق تمام افسران شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ پہنیں گے۔دوسری صورت میں پینٹ کوٹ اور کالر والی شرٹ کے ساتھ ٹائی زیب تن کی جائیگی۔خواتین آفس ڈیکوریم اور روایات کو دیکھتے ہوئے لباس پہنیں گی۔ اساتذہ ڈریس کے ساتھ مناسب جوتے بھی پہنے گے،تمام ایجوکیشن اتھارٹیز اور ذیلی ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
دوسری جانبc لاہور نے ننانوے پرائمری اساتذہ کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈی ای او ایلمینٹری شفقت حبیب نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ مذکورہ اساتذہ کو گریڈ 14 سے 15 میں ترقی دی گئی ہے۔
پرائمری اساتذہ عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر تھے۔ ترقی پانے والوں میں سائنس، آرٹس، جنرل کیڈر اور میونسپل اساتذہ شامل ہیں۔ پرائمری اساتذہ کو ترقی دینے کے بعد بطور ای ایس ٹی مختلف سکولوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔
"