ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے رمضان بازار لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کو ریلیف دینے کی تیاریاں، پنجاب حکومت کا ماڈل بازاروں میں توسیع اور رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان سے پہلے پنجاب حکومت نے رمضان بازار لگانے اور ماڈل بازاروں میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 309 رمضان بازار لگائے جائیں گے جن کا 25 شعبان سےآغاز کردیا جائے گا۔ 

رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، گھی، سبزیاں اور دیگر اشیاء ضروریہ سستے داموں دستیاب ہونگی۔ اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک کردیا گیا جبکہ ماڈل بازاروں میں بھی توسیع کی جائے گی۔ پنجاب کی ہرتحصیل میں ماڈل بازار قائم کیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ٹاؤن شپ بازار میں سبزیوں اور پھلوں کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں۔ آلو کی سرکاری ریٹ 30 بازاروں میں 35 روپے فی کلو، پیاز کا سرکاری ریٹ 29 روپے جبکہ مارکیٹوں میں 40 روپے فی کلو گاجر 30 روپے، گوبھی 20 اور ٹماٹر 40 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا ہے۔ سبز مرچ 200 ، ادرک 270 اور لہسن 200 روپے کلو سے بھی زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔

 پھلوں میں سے سیب کی سرکاری قیمت 122 جبکہ مارکٹ میں 150 روپے فروخت ہونے لگا ہے۔ کیلا درجہ اول 81 روپے فی درجن، مارکیٹ میں 90 روپے درجن میں فروخت ہوتا رہا ہے۔ دوسری جانب برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا کردیا گیا۔ مارکیٹ کمیٹی نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ اضافے کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 316 روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا۔ زندہ برائلر مرغی 218 روپے فی کلو جبکہ انڈے 149 روپے فی درجن ریٹ مقرر کیا گیا تھا۔