(سٹی 42)لاہورسمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کمپیوٹرٹیچرز کو قانون کے برخلاف مستقل کیے جانے کا انکشاف،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خلاف قانون کمپیوٹر ٹیچرز کی مستقلی کا نوٹس لیتے ہوئے آرڈرز منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق کمپیوٹرٹیچرز کو قانون کے برخلاف مستقل کیے جانے کا انکشاف، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کمپیوٹر ٹیچرز کو بطور ای ایس ٹی جنرل مستقل کیا گیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خلاف قانون کمپیوٹر ٹیچرز کی مستقلی کا نوٹس لے لیا۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔آئی ٹی ٹیچرز کو خصوصی طور پر کمپیوٹر پڑھانے کےلئے بھرتی کیا گیا ہے۔اساتذہ کو ان کے متعلقہ مضامین میں ہی مستقل کیا جائے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور کے اساتذہ نے ایک بار پھرقومی خوشحالی سروے کرنے سے انکار کردیا، صوبہ کے دیگر شہروں میں قومی خوشحالی سروے جاری ہے،صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اتھارٹی نے سکول سربرایان سے 5،5 اساتذہ مانگ لئے ہیں، ایجوکیشن اتھارٹی کا کہناتھا کہ سکول سربراہان ٹیچرز کو فارغ کرکے بھیجیں،باقی اضلاع میں بھی اساتذہ نے ہی سروے مکمل کیا،اس حوالے سے اساتذہ کا کہناتھا کہ زبردستی سروے کسی صورت نہیں کریں گے۔
لاہور میں جو سروے شروع کیاگیا تھا وہ بھی روک گیا، اساتذہ کا کہناتھا کہ انہوں نے غیر تدریسی ڈیوٹیاں نہیں کرنی وہ پڑھانے کے لئے بھرتی ہوئے ہیں اور وہ صرف پڑھائیں گے، سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا تھا کہ سروے ہرصورت اساتذہ کو ہی کرنا پڑے گا،سکول سربرہان کو ہدایت کی کہ وہ پانچ اساتذہ دیں ان کی حاضری مت لگائی جائے سروے پر نہ جانے والے اساتذہ کی ٖغیر حاضری لگاجائے جس سے وہ فارغ ہوجائیں گے۔