ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک مینیجر کو جرمانہ کردیاگیا

بینک مینیجر کو جرمانہ کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری کا راشد اشرف فاریکس کیس میں بینک ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار، حبیب بینک  کو بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ ریکارڈ پیش نہ کرنا بینکوں نے معمول بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر پانچ میں راشد اشرف کا فاریکس فراڈ کا کیس زیر سماعت ہے، کیس میں عدالت نے گواہ کو طلب کیا، گواہ کراچی سے لاہور پہنچ گیا لیکن بینک نے ریکارڈ پیش نہ کیا جس کی وجہ سے سماعت جاری نہ رہ سکی، عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے حبیب بینک کے ریجنل منیجر کو بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

عدالت نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر گواہ کراچی سے آسکتا ہے تو مقامی جگہ سے ریکارڈ کیوں نہیں آسکتا، عدالت نے مزید کہا کہ جب سماعت ہوتی ہے بینک کی طرف سے ریکارڈ پیش نہیں کیا جاتا جس سے عدالتی کارروائی اور گواہ متاثر ہوتے ہیں، عدالت نے ریجنل منیجر کو حکم دیا کہ وہ بیس ہزار جرمانہ لے کر تین مارچ کو عدالت پیش ہوں، عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer