ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازموں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

سرکاری ملازموں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نوکری سے اچانک برخاست کئے جانے والے پولیو ورکرز کا پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج، نوکری پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر محکمہ صحت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جانے والے پولیو ورکرز کو اچانک نوکری سے نکالے جانے پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیو ورکرز نے وزیرصحت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیو ورکرز نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بحالی کے لئے نعرے درج تھے۔ 

نکالے جانے والے پولیو ورکرز کا کہنا تھا کہ 6  ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں اور اب اچانک کل بلا کر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ احجاجی پولیو ورکرز نے مطالبہ کیا کہ ان کے سابقہ واجبات دئیے جائیں اور نوکری بحال کی جائے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے 48 وزارتوں اورڈویژنز کو سرکلر جاری کردیا, سرکاری قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان رولز کے پیرا5 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم25سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے۔  ان رولز کے پیرا5کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم25سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سی وزارتوں میں  میں ان قواعد کے خلاف ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دی گئیں جنہیں قبول کر لیا گیا اور بعد میں ان ملازمین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  وزارت نے سرکاری ملازمین اور وزارتوں کے پرنسپل اکاؤٹنگ افسران (وفاقی سیکر ٹر یز ) کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں25سال کی سروس مکمل کیے بغیر کوئی ملازم اگر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست دے گا تو اسے قبول نہ کیا جائے۔