سینٹ انتخابات; خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی میدان میں آگئیں

16 Feb, 2021 | 02:15 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:تحریک انصاف کے بڑے منہ دیکھتے رہ گئے ، خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان سینٹ کے میدان میں آگئیں، الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم نے سرپرائز دے دیا۔ اہلیہ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ فرحت شہزادی نے الیکشن کمیشن میں کاغذات آخری وقت میں جمع کروائے۔

واضح رہے کہ کاغذات انہوں نے ذاتی حیثیت میں جمع کروانے کی بجائے اپنے وکیل کے ذریعے جمع کروائے ۔ فرحت شہزادی کے سینٹ میں کاغذات جمع کروانے سے پی ٹی آئی قیادت بھی بے خبر رہی۔

الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات میں امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی،  خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کا نام لسٹ میں شامل،  پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر 21 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔  ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے، خواتین کی دو نشستوں پر 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے امیدواروں کی سکروٹنی کا آغاز کل سے ہوگا۔

مزیدخبریں