سچ کہوں تو اب تنہانہیں رہا جاتا،شمیتا شیٹھی

16 Feb, 2021 | 01:04 PM

Malik Sultan Awan

سٹی42: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی تنہا رہنے سے عاجز آگئیں۔
 فلم ”محبتیں“ سے ڈیبیو کرنے والی شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری فیملی بھی مجھے سنگل دیکھ کر تنگ آچکی ہے، اب گھر والے مجھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، سچ کہوں تو میں خود بھی تنہاءرہنے سے عاجز آچکی ہوں۔
شمیتا نے اپنے ہم سفر سے متعلق یہ بھی کہا کہ میں ایسے ساتھی کی تلاش میں ہوں جس میں احساس ہو، دیانت دار، ذہین، مخلص اور ہنسی مذاق کرنے والا ہو، یہاں تک کہ میری امیدوں پر پورا اترتا ہو، کیوں کہ میرے لیے محبت آکسیجن کی مانند ہے اور اس کے بغیر میں زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔
شمیتا نے یہی کہا کہ جہاں ہمسفر کی بات آتی ہے تو آپ کو اپنے مطابق صحیح شخص کا انتخاب کرنا چاہیے کیوں کہ آپ کو باقی زندگی بھی اسی شخص کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے، میں ان لوگوں میں سے نہیں جو کہ شادی کرنے کے چکر میں غلط ہم سفر کا انتخاب کر لیتے ہیں۔

مزیدخبریں