پنجاب میں برسوں سے نوکری کرنیوالےافسران کے تبادلوں کی فہرستیں تیار

16 Feb, 2021 | 12:21 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اہم ترین ڈی ایم جی افسران کئی برسوں سے پنجاب میں ہی نوکری کرنے لگے، وفاقی حکومت نے افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کی فہرستیں تیار کرلیں۔

تفصیل کے مطابق پنجاب میں ایک عرصےسےتعینات کئی سیکرٹریز روٹیشن پالیسی کےخلاف دوسرے صوبوں میں جانے پر تیار نہیں، وفاقی حکومت نے افسران کو تبدیل کرنے کیلئے فہرستیں تیار کر لی ہیں، جن کے پیش نظر جلد بڑے پیمانے پر تبادلے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم جی افسر ارم بخاری، صائمہ سعید، سید علی مرتضیٰ کئی سالوں سے پنجاب میں ہی ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد آصف، افتخار علی سہو، ڈاکٹر فرح مسعود پنجاب سے باہر جانے کیلئے تیارنہیں۔

سارہ اسلم، رانا محمد ارشد، ڈاکٹر واصف خورشیدبھی ایک عرصے سے پنجاب میں ملازمت کر رہے ہیں۔ کیپٹن (ر) ظفراقبال، ساجد ظفر ڈال، عدنان ارشد اولکھ بھی پنجاب سے باہر جانے پر تیار نہیں۔ پنجاب میں ہی ملازمت پسند کرنیوالے افسران میں مسرت جبیں، عاطقہ محمود، ثمن رائے، عائشہ حمید، صالحہ سعید بھی شامل ہیں۔ عمارہ خان، کنزیٰ مرتضیٰ، کرن خورشید، کلثوم ثاقب روٹیشن پوری ہونے کے باوجود پنجاب میں ہی تعینات ہیں۔ کوثر خان، صائمہ احد بھی روٹیشن پالیسی کیخلاف پنجاب میں تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  ریلوے پولیس میں اے آئی جی، ایس پیز، ڈی ایس پیز سمیت 15 افسران کے تبادلے کئے گئے، ڈی آئی جی ریلوے پولیس شہزاد اکبرکی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق کو ایس پی ریلوے لاہور ڈویژن، ایس پی راولپنڈی ظہیر ارشد کو اے آئی جی ایڈمن لاہور،ایس پی پشاور ڈویژن ریاض احمد کو ایس پی راولپنڈی ڈویژن، ڈی ایس پی نیاز احمد کو ایس پی پشاور ڈویژن کا چارج دے دیا گیا۔

ڈی ایس پی مہر کوثر عباس کو ایکٹنگ ایس پی ملتان ڈویژن، ڈی ایس پی جواد احمد کو ایس پی مغلپورہ کا اضافی چارج دے دیا گیا اور ڈی ایس پی امجد منظور کو ایس پی سکھر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

مزیدخبریں