بجٹ کہاں خرچ کیا؟ 5 محکموں کا آڈٹ شروع

16 Feb, 2021 | 10:37 AM

Sughra Afzal

موج دریا روڈ (رضوان نقوی) سالانہ بجٹ کہاں خرچ کیا؟ ٹھیکیداروں کو کتنی ادائیگیاں کیں؟ ایف بی آر نے محکمہ ہائر ایجوکیشن، چیف انجینئر بلڈنگ نارتھ زون سمیت 5 سرکاری اداروں کا ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شروع کر کے ریکارڈ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سال 2018ء کا آڈٹ شروع کر کے کنٹریکٹرز کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیل طلب کرلی، ریجنل ٹیکس آفس کے ودہولڈنگ زون نے محکمہ ہائر ایجوکیشن سے 4 ارب 4 کروڑ 81 لاکھ روپے کے بجٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ 

ایف بی آر نے چیف انجینئر بلڈنگ نارتھ زون کا سال 2017ء کا آڈٹ شروع کر کے 3 ارب 83 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے اخراجات کی تفصیلات  طلب کیں، ایف بی آر نے ڈی جی ایگریکلچر واٹرمینجمنٹ کا  آڈٹ شروع کر کے سال2017ء کے بجٹ کا حساب مانگ لیا ہے۔

اسی طرح ایف بی آر نے ڈی جی ایگریکلچر واٹرمینجمنٹ سے 50 کروڑ 94 لاکھ روپے کے اخراجات کی تفصیل مانگی لیں، ایم این سی ایچ پروگرام لاہور کے بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر سے سال 2019کے دوران خرچ کیے گئے 37 کروڑ 51 لاکھ کا آڈٹ شروع کردیا،ایف بی آر نے چیف انجینئر اریگیشن لاہور سے سال 2018ء کے دوران خرچ کیے گئے 15 کروڑ 99 لاکھ کا حساب مانگ لیا ہے۔

 ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس قوانین کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کرکے جمع نہ کرانے والے اداروں کے خلاف ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

 

مزیدخبریں