پی ایس ایل ترانہ، نصیبو لال نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

16 Feb, 2021 | 10:18 AM

Sughra Afzal

فیروز پور روڈ (زین مدنی ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے اب تک کے گائے گئے ترانوں میں نصیبو لال کے" گروو میرا" نے صرف چھ دنوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، علی ظفر، فواد خان اور علی عظمت کے مقابلے نصیبو لال کی آواز میں گائے گئے ترانے کو یوٹیوب پر سب سے زیادہ لائکس اور ڈس لائکس ملے ہیں۔ 

جب سے پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوا ہے اس وقت سے سوشل میڈیا پر بڑے بڑے ناقدین، سپر اسٹار اور سیاست دانوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے لیکن حقیقت میں یہ گانا بہت مقبول ہو رہا ہے، نصیبو لال کے اس گانے نے اب تک یو ٹیوب پر تقریبا 3 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کر لیے ہیں۔ دوسری طرف اسی گانے نے ڈس لائکس میں بھی ڈیڑھ لاکھ کے قریب اسکور کیا ہے یعنی اس گانے کو پسند کرنے والے اور نا پسند کرنے والوں کی تعداد اب تک کے تمام پی ایس ایل ترانوں سے زیادہ ہے۔

  پی ایس ایل 5 کے ترانے "تیار ہیں" کو ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب لائکس اور ایک لاکھ کے قریب ڈس لائکس ملے تھے، پی ایس ایل 4 کے ترانے فواد خان کے "کھیل دیوانوں کا" نے یو ٹیوب پر 2 لاکھ کے قریب لائکس اور صرف 20 ہزار سے زائد ڈس لائکس حاصل کیے، علی ظفر جنھوں نے پی ایس ایل کے پہلے تینوں ایڈیشن کے ترانے گائے تھے لائکس کی دوڑ میں نصیبو لال سے ہار گئے۔

 اب تک کے مقبول ترین ترانے "اب کھیل جمے گا" نے 2 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کیے لیکن اس گانے کو صرف 8 ہزار لوگوں نے ڈس لائکس دیئے، علی ظفر کے ہی دل سے جان لگا دے نے ایک لاکھ سے زیادہ لائکس اور صرف تین ہزار ڈس لائکس حاصل کیے، اب نصیبو لال کے ترانے کو ڈس لائکس کرنے والے بھی گانے کو اتنا ہی مقبول بنا رہے ہیں جتنا اسے پسند کرنے والے۔

مزیدخبریں