ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب یتیم ہوگیا: مریم نواز

نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب یتیم ہوگیا: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو پنجاب کی بات کرنا برا لگتا ہے لیکن میں پنجاب کی بیٹی ہوں اور پنجاب کی بات کروں گی۔

وزیرآباد میں انتخابی  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پنجاب کی بات کی تو حکومت کو بہت برا لگا، یہ کہانیاں ہمیں نہ سنائی جائیں، پنجاب کی بیٹی ہوں پنجاب کی بات کروں گی، اسی طرح  سندھ، بلوچستان اور کے پی کے جاؤں گی تو وہاں کی بات کروں گی، نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہی نہیں ہوا یتیم ہوگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا امیدوار ووٹ مانگنے آئے تو اسے بجلی اور گیس کے بل دکھائیں، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا لیکن کسی کو کچھ نہیں ملا، عوام تو خوار ہو ہی رہے ہیں لیکن سب سے زیادہ خجل خوار سلیکٹر ہیں، کیوں کہ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو عوام ان سے پوچھتی ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے تمھیں یہی ملا تھا، سلیکٹرز کو کہتی ہوں کہ تم سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے جاؤ تمہیں معاف کیا اب یہ غلطی نہ کرنا، سلیکٹر کو جب کوئی برا کہتا ہے تو ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا کیوں کہ ادارہ تو اپنا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پیارے سلیکٹر جو ملک کے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوگیا لیکن اب اپنے کام پر توجہ دو، دوسروں کے کاموں میں مداخلت مت کرو، ملک رْل گیا ہے لیکن نوازشریف کے واپس آنے سے اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، حکومت چور مچائے شور کو کھیل کھیل رہی ہے، عمران خان اور ان کی حکومت 225 ارب روپے کا آٹا چوری کرکے کھا گئے۔ 

مریم نواز نے کہا ک ہ یہ حکومت 400 ارب روپے کی چینی کھا گئی، آپ کو بجلی اس لیے مہنگی مل رہی ہے کہ عمران خان کے خرچے اٹھانے والے والے نے مہنگی ایل این جی منگوائی اور 122 ارب روپے کا ایل این جی کا ڈاکا ڈالا، مریم نواز نے مزید کہا کہ اس حکومت نے 500 ارب روپے کی دوائیں چوری کیں،جو دوائیں نواز شریف کے دور میں 50 روپے کی ملتی تھی وہ اوب 450 سے 500 کی مل رہی ہیں، 15 ہزار ارب کا قرض لیا اور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

Sughra Afzal

Content Writer