حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، وزیر اعلی پنجاب

16 Feb, 2020 | 10:23 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر)وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں۔ عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں۔وزیراعظم عمران خان وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ ہماری حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لیکر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔نئے پاکستان میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔

عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کی کمٹمنٹ پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاریں گے۔ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارا عزم ان سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں۔ لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ نیاپاکستان، نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے۔  صوبے کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن حد تک جائیں گے۔

مزیدخبریں