کبڈی ورلڈ کپ، پاکستانی شیروں نےبھارتی سورماؤں کو چت کردیا

16 Feb, 2020 | 09:04 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) کبڈی ورلڈ کپ فائنل، پاکستان بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چیمپئین بن گیا۔  پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو چت کر دیا۔

سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے جاری  کبڈی ورلڈ کپ  2020کا فائنل  پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کبڈی ورلڈ کپ 2020، پاکستان نے 41 کے مقابلے میں 43پوائنٹس سے شکست دے دی۔ پرچم تھامے پاکستانی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کا چکر لگایا ،شائقین نے کھلاڑیوں کندھوں پر اٹھا لیا۔وقت ختم ہونے میں ایک منٹ باقی ہے جبکہ بھارتی سورما شکست دیکھ کر میدان سے باہر چلے گئے۔ پاکستان نے 6 بار عالمی چیمپئن بننے والے بھارت سے ٹائٹل چھین لیا اور  پہلی بار عالمی چیمپئین بن گیا۔

کبڈی فائنل کے سلسلے میں ثقافتی شو کا اہتمام بھی کیا گیا، پنجابی بھنگڑا اسٹار ابرار الحق کبڈی فائنل میں پرفارم کیا،پنجاب سٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ ہوا۔ شائقین کی بڑی تعداد پنجاب سٹیڈیم میں موجود رہی اور کبڈی فائنل کو خوب انجوائے کیا۔ شائقین اعصاب شکن میچ دیکھنے کوبےقرار نظر آتے رہے۔

پہلا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارتی کھلاڑی آسٹریلوی کھلاڑیوں پر چھائے رہے، بھارت کے پہلے ہاف کے پوائنٹس 28-14 رہے، دوسرے ہاف میں بھارت نے اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف 42-32 سے فتح دلادی۔

دوسرا سیمی فائنل ایران اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاک دھرتی کے گبرو جوانوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایران کو شکست دی،ہاف ٹائم تک پاکستان نے 29 جبکہ ایران نے 17 پوائنٹس حاصل کیے ، دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں وقاص بٹ، سجاد گجر، محمد عرفان مانا جٹ، مشرف جنجوعہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی اور دوسرا سیمی فائنل 52- 30 سے جیت لیا۔

مزیدخبریں