محکمہ بلدیہ کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

16 Feb, 2020 | 08:18 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد، علی اکبر  ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شعبہ پلاننگ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اِن ایکشن، شالامار زون کے مختلف علاقوں میں سترہ غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن، تیرہ کو مسمار جبکہ چار کو سربمہر کردیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شعبہ پلاننگ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ان ایکشن رہا ہے۔ شالامار زون نے سترہ غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ون رانا نوید اختر اور میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ شالامار زون نرگس زاہد کی قیادت میں آپریشن کیا گیا۔

شیر شاہ روڈ پر زیر تعمیر دو غیر قانونی تعمیرات، مدینہ کالونی میں زیر تعمیر رہائشی عمارت کو مسمار کیا گی۔ میراں والا چوک وسن پورہ میں غیر قانونی زیرتعمیر کمرشل عمارت، گندہ نالا مصری شاہ میں تین غیر قانونی کمرشل بلڈنگز کو سر بمہر کردیا گیا جبکہ ٹوکے والا چوک شاد باغ میں تین غیر قانونی رہائشی تعمیرکو مسمار کیا گیا۔

ایم او پلاننگ ون رانا نوید اختر کہتےہیں میراں والا چوک میں غیر قانونی عمارت کیخلاف کارروائی پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پولیس کی مدد سےغنڈہ عناصر کیخلاف کارروائی کی گئی۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر تمام زونز میں آپریشن کیلئے شیڈول جاری کیا جاچکا ہے۔

ایم او پلاننگ نرگس زاہد کے مطابق شالامار زون میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن شیڈول کے مطابق کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن کے ستلج بلاک ، جہانزیب بلاک ، نیلم بلاک سمیت مون مارکیٹ اور اس سے محلقہ آبادی میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے مین روڈ پرعارضی شاپ قائم کر دی گئی ہیں جو نہ صرف ٹریفک جام کا سبب بنتی ہیں بلکہ آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے ارباب اختیار سے ان دکانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں