باغ جناح میں فیض امن میلے کا انعقاد

16 Feb, 2020 | 06:53 PM

Malik Sultan Awan

(شاہد سپرا) پنجاب آرٹس کونسل کے تعاون سے فیض امن میلہ کمیٹی کے زیراہتمام اوپن ایئر تھیٹر جناح باغ میں فیض امن میلے کا انعقاد کیا گیا۔ 
فیض امن میلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر فکر فیض کی روشنی میں نوجوانوں کو درپیش مسائل پرروشنی ڈالی گئی، میلے کے دوران محفل مشاعرہ بھی ہوا جس میں نامور شعراء نے کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مشاعرہ کے دوران شاعرہ صباحت عروج نے زینب قتل کیس کو شاعری میں بیان کیا جبکہ شاعرہ صوفیہ حیات نے گھر میں بیٹیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔
فیض امن میلے میں عرفان کامریڈ کی کتاب" سنگلاں وچ جہاں" اور تنویر زمان خان کی کتاب "حلقہ زنجیر میں زبان" کی تقریب رونمائی ہوئی جبکہ طلباء نے لال ہڑتال اور سنگت کے موضوع پر ڈرامہ بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں