(علی اکبر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی کوشش رنگ لے آئی، پنجاب اسمبلی کی زیر تعیمر عمارت کو مکمل کرنے کے لیےدو شفٹوں میں کام شروع کر دیا گیا۔
سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی ہدایت پراسمبلی کی زیر تعیمرعمارت کا کام تیز کر دیا گیا ہےجبکہ تعمراتی کام جون تک مکمل کرنے کے لئے دو شفٹوں میں کام کیا جا رہا ہے، سپیکر کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہےکہ جون تک تعمراتی کام مکمل کر لیا جائےجبکہ ایم پی اے ہوسٹل میں ایک سو دو نئے کمروں کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائےگا۔
پنجاب اسمبلی، زیر تعیمرعمارت کا کام تیز کر دیا گیا
16 Feb, 2020 | 05:48 PM