شاد باغ  پولیس کا پتنگیں بنانیوالے کارخانے پر چھاپہ، 2 پتنگ ساز گرفتار

16 Feb, 2020 | 04:59 PM

Shazia Bashir

طاہر جمیل:   شاد باغ پولیس کا پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ، دو پتنگ سازوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں پتنگ بازی کا سامان قبے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاد باغ پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر دو پتنگ سازوں کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں پتنگ بازی کا سامان قبے میں لے لیا ہے۔

ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی کا لوئر مال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادباغ پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، جہاں سے پولیس نے موقع سے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ کارخانے سے بھاری مقدار میں پتنگ بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا، ایس پی صفدر رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ ملزمان پتنگ بازی کا سامان تیارکرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

جبکہ کارخانے سے 2500 پتنگیں، درجنوں چرخیاں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

 یاد رہے کہ نشتر کالونی میں پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کی پتنگ بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر اہلکاروں کی پتنگ بازی کی خبر نشر ہوتے ہی سی سی پی او نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز پتنگ بازی کے باعث ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوا تھا اور پہلے بھی پتنگ بازی کے باعث متعدد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزیدخبریں