حکومت ہمارے منصوبوں کو اپنا نام دے کر پیش کررہی ہے: راناثنااللہ

16 Feb, 2020 | 02:27 PM

Shazia Bashir

عمراسلم: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے منصوبوں کو اپنا نام دے کر پیش کررہی ہے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مڈٹرم الیکشن وقت کی ضرورت ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر راناثنااللہ نے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے منصوبوں کو اپنا نام  دے رہی ہے جبکہ شہباز شریف کے سیف سٹی پراجیکٹ کی کل عمران خان نے بھی تعریف کی۔

راناثنااللہ کہتے ہیں کہ سیف سٹی پروجیکٹ میں شہبازشریف نے چھ سو بیاسی ارب روپے کی بچت کروائی جبکہ اگر آج ان کی حکومت ہوتی تو ڈویژنل سطح تک سیف سٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہوتا۔ راناثنااللہ  کا مزید کہان تھا کہ حکومت جب اقتدارمیں آئی تو ڈالر کی قیمت کو ایک سودس سے بڑھا کرعمران خان کی اے ٹی ایمز نے پیسے بنائے۔

  راناثنااللہ نے فردوس عاشق اعوان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی’’ٹی ٹی‘‘ بندرکھنی چاہیے اور مہذب اندازمیں بات کرنی چاہیے۔

صدرمسلم لیگ ن پنجاب نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے ملک بھر میں پندرہ ہزار کلومیٹرروڈز اور موٹرویز بنائیں کوئی ایک پیسےکی کرپشن بھی حکومت ثابت نہیں کرسکی۔

مڈٹرم الیکشن کی بات کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ کیا، ڈیڑھ سو فیصد بجلی مہنگی کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ، اویس لغاری، عظمی بخاری بھی موجود تھے، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ان کے والد کی تیمار داری کی اجازت ملنی چاہیے۔

مزیدخبریں