پتنگ سازوں کی شامت آگئی، سب کو بند کرنے کا فیصلہ

16 Feb, 2019 | 10:15 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) لاہور پولیس کا پتنگ سازوں کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کرنے کا فیصلہ، پولیس نے ریکارڈ یافتہ 70 پتنگ سازوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا، گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پتنگ سازوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پتنگ سازوں کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج کیے گئے تاہم اس جرم کی جلد ضمانت کے باعث ملزمان دوبارہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی جانوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ملزمان کے خلاف ضلع انتظامیہ سے نظر بندی کے احکامات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور گرفتاری کے بعد ملزمان کی ایک ایک ماہ کیلئے نظر بندی کے آرڈر ضلع انتظامیہ سے جاری کرنے کیلئے درخواست کی جائے گی۔

مزیدخبریں