شادی کی خوشیاں، ماں کو گود اُجڑ گئی

16 Feb, 2019 | 08:39 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ نے ہمسائے کے گھر کو ماتم کدہ بنا دیا، گھر کی چھت سے بارات دیکھنے والی نو سالہ بسمہ گولی لگنے سے دم توڑ گئی، مقدمہ درج ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

مناواں میں سلطان نامی شہری کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران خوشی سے نہال دولہے کے دوست احباب اور رشتہ داروں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، ہمسائے کے گھر کی چھت سے شادی کی تقریب دیکھنے والی نو سالہ بسمہ فائرنگ کی زد میں آگئی، جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

بسمہ کی موت کی اطلاع سنتے ہی گھر میں صف ماتم بچھ گیا، لواحقین کی درخواست پر مناواں پولیس سٹیشن میں دولہا سلطان، فائرنگ کرنے والے اس کے دوست سیف اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کا سنتے ہی دولہا اور اس کے دوست فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

         

مزیدخبریں