سوئی گیس بلوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

16 Feb, 2019 | 03:15 PM

Sughra Afzal

ملک اشرف) سوئی گیس کے بلوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اضافہ آئین کے منافی ہے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق مقامی شہری خالد محمود نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور ایس این جی پی ایل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے 4 اکتوبر 2018 کو سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا، گیس روزمرہ کے استعمال کی بنیادی اشیا میں شامل ہے اور اس کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ حکومت کا سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 3 متصادم ہے۔

 درخواستگزار نے استدعاکی کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیکر اضافی بل کی وصولی سے روکا جائے۔

مزیدخبریں