’’ظلم کی رات نے ختم ہونا ہے، انشاءاللہ جلد حالات بہتر ہونگے‘‘

16 Feb, 2019 | 01:36 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئیں۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لاہور کے جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، اپنے والد سے ملنے کیلئے مریم نواز ہسپتال پہنچیں تو کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی کی، مریم نواز اپنے والد کیلئے گھر سے کھانا بھی لے کر آئیں۔

مریم نواز نے میڈیا سے مختصر  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی رات نے ایک دن ختم ہی ہونا ہے، انشاءاللہ  جلد حالات بہتر ہونگے۔کہتی ہیں میڈیکل بورڈ کی سفارشات تھیں کہ نواز شریف کودل کے ہسپتال میں داخل کرایا جائے۔

مزیدخبریں