وزیر صحت کا پسماندہ علاقوں میں موبائل ڈسپنسری شروع کرنےاعلان

16 Feb, 2019 | 12:49 PM

Shazia Bashir

(قذافی بٹ) وزیرصنعت اسلم اقبال اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا گورنمنٹ عبدالرحیم ہسپتال سوڈیوال کا دورہ، شہرکے پسماندہ علاقوں میں موبائل ڈسپنسری شروع کرنےاعلان بھی کیا گیا۔

گورنمنٹ عبدالرحیم ہسپتال سوڈیوال کےدورے کے دوران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر صنعت اسلم اقبال نےمریضوں کودی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔  ڈاکٹر یاسمین راشد نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت شہریوں کو صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز پرپہنچانے کے لیےاقدامات اٹھا رہا ہے، تین موبائل ڈسپنسریاں لاہورپہنچ گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں پولیو کے مریض بچےکا سامنےآنا تشویشناک ہے۔

وزیر صنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا ہے، سرکاری ہسپتالوں کو فلاحی ریاست کے اصولوں پر چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزراء کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ عبدالرحیم ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں