آٹھویں جماعت کےامتحانات کا آغازہوگیا

16 Feb, 2019 | 12:18 PM

Shazia Bashir

(جنیدریاض) آٹھویں جماعت کےامتحانات کا آغازہوگیا ہے،76 ہزارطلباء امتحان دیں گے، پہلے روزسائنس کا پیپر لیا گیا۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن تحت آٹھویں جماعت کےامتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحان کیلئے429 امتحانی سنٹرزتشکیل دیئے گئے ہیں، چار ہزاردوسو تیس اساتذہ ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ امتحان کی نگرانی پر دو ہزار پانچ سو سولہ اساتذہ مامور ہیں، تمام امتحانی سنٹرزمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔

امیدواروں کورولنمبر سلپ دیکھ کراندرجانے کی اجازت دی گئی۔ 

مزیدخبریں