ایف بی آر کا کرکٹرز کیلئے شکنجہ تیار، ٹیکس معلامات کی جانچ پڑتال شروع

16 Feb, 2018 | 09:19 PM

رانا جبران
Read more!

رضوان نقوی: ایف بی آر نے کرکٹرز کے ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال شروع کردی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے تمام کرکٹرزکی سال 2016،2017کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق کرکٹرز کے ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیاہے۔ ایف بی آر نے پی سی بی سے تمام کرکٹرز کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ پی سی بی سے تمام کرکٹرز کی سال 2016، 2017 کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

  ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ کرکٹرز کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں۔ ایف بی آر انکم ٹیکس گوشواروں کا موازنہ کرکٹرز کے اثاثہ جات سے کرے گا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ قوانین کے مطابق ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے کرکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں