ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے خاتمے میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے: خواجہ عمران نذیر

ڈینگی کے خاتمے میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے: خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:کسی کے بھی گھر سے لاروا نکلے گا تو اس کے گھر کے بہر لال سٹیکر لگوایا جائے گا، تاکہ شہری بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ خواجہ عمران نزیر کا فلیٹیس ہوٹل میں ڈی ڈی ایچ او کانفرنس سے خطاب۔

صوبے میں ڈینگی کے متعدد کیسز سامنے آتے ہی محکمہ پرائمری و سیکنڈری سرگرم ہو گیا۔ صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ کانفرسن میں صوبائی وزیر سمیت ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین، اور تمام چھتیس اضلاع کے ڈی ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ اب تک صوبے بھر میں سینکڑوں لاروا پازیٹو کے کیسز سامنے آئے ، مقامات جہاں سے لاروا ملا وہاں لال سٹیکر نہیں لگایا گیا، جس پر صوبائی وزیر ہیلتھ نے غصے کا اظہار کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نزیر کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے، مگر شہریوں کو اپنا قردار ادا کرنا ہو گیا۔ جہاں سے لاروا ملا وہاں لال سٹیکر لگوایا جائے تاکہ لوگ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں۔

خواجہ عمران نزیر کا مزید کہنا تھا کہ ٹائر شاپ اور جنک یارڈ کو ڈینگی کے خاتمے پر خاطر خواہ انتظامات کرنے پر سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا، جس پر فالواپ لینا اور سرٹیفیکیٹ کو رینیو کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہو گی۔