زاہد چوہدری: صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام کی میٹنگ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او مجاہد شیر دل سمیت دیگر حکام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کی عمارتوں کی ری ویمپنگ کے جاری منصوبوں کا جائز ہ لیا گیا۔ حکام نے صوبائی وزیر کومنصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے جلد از جلد مکمل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے سی ای او آئی ڈیپ کو منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف بھی موجود تھے۔