ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پان چھالیا پر پابندی کے خلاف احتجاج

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پان چھالیا پر پابندی کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:آل پاکستان پان،تمباکو، چھالیا ایسوسی ایشن کا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پان چھالیا پر پابندی کیخلاف احتجاج، ریلوے اسٹیشن سے پریس کلب تک ریلی نکالی، اس فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کر دیا۔

آل پاکستان پان، تمباکو،چھالیا ایسوسی ایشن کی جانب سے پان منڈی ریلوے سٹیشن پر بھرپور احتجاج کیا گیا۔ ایسوسی ایشن ممبران اور دکانداروں نے احتجاجا پان منڈی کی تمام دکانوں کو بند رکھا اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پابندی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔مظاہرے میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے پان چھالیا اور تمباکو کاروبار سے منسلک افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پان نوابوں اور مغلیہ دور کا رواج ہے، کینسر کے نام پر اس کاروبار کو ختم کرنا کروڑوں افراد کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔مظاہرین نے ریلوے سٹیشن سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیئے جانے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں فوڈ اتھارٹی کے اس فیصلے کیخلاف رٹ دائر کی جائے گی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔