ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ سے کلبز میں کھیلنے والے کھلاڑی بھی پر امید

پاکستان سپر لیگ سے کلبز میں کھیلنے والے کھلاڑی بھی پر امید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: پاکستان سپرلیگ نےجہاں شائقین کرکٹ کوتفریح کاموقع دیا وہیں شہر کے کلبزمیں کھیلنےوالےکھلاڑیوں میں بھی امید کی کرن اجاگرکی، پی ایس ایل سےشہرکی کرکٹ میں نمایاں تبدیلیاں ہوئیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کھیلی تودبئی اورشارجہ میں گئی لیکن اس کی گونج دنیا بھرسمیت شہرکی گلی گلی میں سنائی دینےلگی ہے۔ تیسرےایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کااضافہ نئےکھلاڑیوں کےلیےبہت اہمیت رکھتاہے۔ کرکٹ کےدیوانوں کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل میں آئندہ مزید ٹیموں کا اضافہ ہوناچاہیےتاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع زیادہ مل سکیں۔

پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سےشروع ہوگا۔ ایڈیشن کےپلےآف میچزلاہورجبکہ فائنل ٹاکراکراچی میں  ہوگا۔