بیگم کلثوم نواز روبصحت، آئندہ ماہ وطن واپسی کا امکان

16 Feb, 2018 | 05:06 PM

Read more!

(علی اکبر) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز رو بصحت ہونے لگیں ۔اُن کا  آئندہ ماہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نواز کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور شریف خاندان کی جانب سے انہیں واپس وطن لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔میاں محمد نواز شریف آئندہ چند روز تک لندن جائیں گے۔ کلثوم نواز وطن واپسی کے بعد اپنی رکنیت کا حلف اُٹھائیں گی۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر 2017 کو کلثوم نواز کا لندن میں گلے کا آپریشن ہوا تھا وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں  آرام کرنے اور سفر نہ کرنےکا مشورہ دیا تھا۔

مزیدخبریں