پی ایچ اے کو منصوبے پر عملدر آمد کیلئے1ارب3کروڑ50لاکھ کے فنڈز کی منظوری

16 Feb, 2018 | 05:05 PM

Read more!

(عثمان علیم) پی ایچ اےکو منصوبے پر عملدرآمد کیلئے1ارب3کروڑ50لاکھ کے فنڈزکی منظوری دے دی گئی، ریلوے ٹریک سے ملحقہ 40 کلو میٹر طویل گرین ریلوے کوریڈور بنایا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق صونائی محکمہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے چیئر مین جہانزیب خان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی بورڈ کا اجلاس منعقد کی گیا، اجلاس میں شاہدرہ سے راجنپور تک گرین ریلوے ٹریک کوریڈور بنانے کا منصوبے کا منظور کر لیا گیا ہے۔ پی ایچ اے کو منصوبے پر عملدر آمد کیلئے 1 ارب 3 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی ہے،

ریلوے ٹریک سے ملحقہ 40 کلو میٹر طویل گرین ریلوے کوریڈور بنایا جائیگا، گرین ریلوے کوریڈور میں 32 ہزار 500 پودے لگائے جائیں گے، پلے ایریا ، والی بال کورٹس، واک ویز، لائبریری بنائی جائے گی، اوپن جم سمیت دیگر سہولیات منصوے کا حصہ ہوں گی۔

مزیدخبریں