نہم و دہم کے امتحانات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

16 Feb, 2018 | 04:18 PM

(جنید ریاض) نہم ، دہم کے امتحانات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،امتحان یکم مارچ سے لیا جائے گا، 4 لاکھ سے زائد بچے شریک ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نہم اور دہم جماعت میں 4 لاکھ 98 ہزار 43 بچے شرکت کریں گے ، امتحانات کے لیے ہفتے سے نگران عملے کی تربیت شروع ہوگی، کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ812 امتحانی سینٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ امتحان میں 2لاکھ 53 ہزار 71 لڑکے جبکہ 2 لاکھ 44 ہزار 9 سو 72 لڑکیاں شرکت کریں گی۔

مزیدخبریں