نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو دنیا کو کیا پیغام جائیگا؟

16 Feb, 2018 | 03:59 PM

Read more!

(قذافی بٹ)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل نوٹس ہوسکتا ہے تو عوامی نوٹس بھی ہوسکتا ہے، نوازشریف کے ساتھ قومی مجرم جیساسلوک کیا جا رہا ہے۔ ایک وزیراعظم کے گلے میں رسہ ڈال کر لٹکا دیا گیا تو دوسرے کے گلے میں رسہ ڈال کر گھمایا جا رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ 450 افراد کو پولیس مقابلوں میں مارنے والے راؤ انوار کو خط لکھنے پر ریلیف دیا جاتا ہے اور اسکا انتظار کیا جاتا ہے جبکہ ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا جارہا ہے۔ ای سی ایل پر نام ڈالنے سے جو تاثر نکلے گا وہ اندرون و بیرون ملک اچھا نہیں جائے گا، نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا  کہ خدا کی قسم اگر نواز شریف سے پارٹی صدارت چھینی گئی تو عوام پہلے تو ان سے محبت کرتے ہیں پھر ان کے غلام بن جائیں گے۔ جوڈیشل نوٹس ہوتا ہے تو پھر عوامی نوٹس بھی ہوتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ چند ہزار لوگ باعث عزت اور باقی 21 کروڑ لوگوں کو ڈاکو کہا جائے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا جرم یہ ہے کہ وہ ووٹ کا تقدس چاہتا ہے اور عدالتوں میں پیش ہورہا ہے لیکن اسے استثنی ٰ نہیں دیا جارہا کیونکہ وہ اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہلودھراں الیکشن میں نواز شریف کا بیانیہ جیت کا سبب بنا کیونکہ وہ عوام کے ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنے عمل کی وجہ سے لودھراں الیکشن ہارے ہیں۔

مزیدخبریں