(اقراء طارق) محبت کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا اویس اور نمرہ اپنی جان کے تحفظ کے لئے سٹی فوٹی ٹو کے دفتر پہنچ گئے ، ان کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کی ہے، نمرہ کے گھر والوں نے جان سے مارنے کی کوششیں کیں اور دھمکیاں دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اویس اور نمرہ کا کہنا ہے کہ سولہ مئی 2017 کو پسند کی شادی کی ہے ، شادی کیلئے لڑکی کے گھر والے رضامند نا تھے، تبھی ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا، نمرہ کا کہنا تھا کہ اس کی سوتیلی ماں اس پر ظلم کرتی تھی، پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر مجھے اتنا بڑا قدم اٹھانا پڑا نمرہ کا کہنا تھا کہ میری سوتیلی ماہ نے میرے شوہر پر اغوا ، چوری اور منشیات کے مقدمات درج کروائے ہیں۔
اویس کا کہنا تھا کہ ہم نے تھانہ اچھرہ میں رپورٹ بھی کروائی، ہمارے گھر پر فائرنگ کی گئی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، انہوں نے سٹی فورٹی ٹو کی وساطت سے آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔