امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر سپرنٹنڈنٹ اور نگران اساتذہ کی شامت آگئی

16 Feb, 2018 | 03:09 PM

Read more!

(جنید ریاض) پیک امتحان سے غیر حاضر سپرنٹنڈنٹ اور نگران اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے غیرحاضری پر متعدد نگران اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کے امتحان سے غیر حاضر سپرنٹنڈنٹ اور نگران اساتذہ کی شامت آگئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ امتحانی ڈیوٹی سے غیرحاضر متعدد اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

 سی ڈی جی بوائز ہائی سکول ٹاؤن شپ کے ایس ایس ٹی بسم اللہ خان جبکہ سی ڈی جی گرلز ہائی سکول شادمان کالونی کی ایس ایس ٹی عارفہ گل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اسی طرح مختلف امتحانی سنٹرز سے غیرحاضری پر محمد بشیر، زاہد احمد، نعمان ظفر، صالح محمد، زبیر احمد، جمیل رضا اور محمد سیال کو  شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات ملک احسان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اساتذہ کے خلاف پیک امتحان میں ڈیوٹی دینے سے انکار کی وجہ سے انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں