(شاہد ندیم) لیسکو نے کروڑوں روپے مالیت کا میٹریل خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور تین ہزار کلو میٹر کیبل کی خریداری کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پرکیورمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پرکیورمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل ہیڈکواٹرز میں طلب کر لیا گیا ، جس میں میٹریل کی خریداری کی منظوری دی جائیگی، کمپنی نے 200 کے وی اے کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرانسفارمر کی خریداری کو موسم گرما سے قبل یقینی بنایا جائیگا، موسم گرما سے قبل ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
لیسکو نے تین ہزار کلو میٹر کیبل خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،پرکیورمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں گاڑیوں کی خریداری بھی شامل ہے،سب ڈویژنل آفیسرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی جائیگی، میٹریل اور گاڑیوں کی خریداری کی حتمی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز سے لی جائیگی۔