ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ نے مفت کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کا اجراء کردیا

لاہور بورڈ نے مفت کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کا اجراء کردیا
کیپشن: bise lhr
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے طلباوطالبات کی سہولت کیلئے مفت کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کا اجراء کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایجنٹ مافیا فیس جمع کرانے کیلئے طلباء کو 200 روپے کا چالان فروخت کرتے تھے ,  سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس کے مطابق کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کے اجراء سے اب طلباء مفت چالان فارم حاصل کرسکیں گے, انہوں نے بتایا کہ طلباء کو ڈگریوں کی تصدیق ، داخلہ فارم، نام کی تبدیلی اور دیگر معاملات کیلئے چالان فارم کی ضرورت پڑتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آفس میں ایک سال سے مینول چالان فارم دینے پر پابندی عائد تھی , کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کے اجراء سے ایجنٹ مافیا ہیرا پھیری نہیں کرسکیں گے۔