اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

16 Feb, 2018 | 12:03 PM

Read more!

(ملک اشرف) الیکشن ٹریبونل نے پنجاب کی بارہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل نے اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل جواب طلب کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے سینٹ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج

اسحاق ڈار کی جانب سے سلیمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اُنہوں نےکہا کہ اسحاق ڈار تمام قانونی تقاضوں پر پورا اُترتے ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے تمام کوائف بھی ظاہر کیے ہیں لیکن اس کے باوجود ریٹرنگ آفیسر نے بینک اکائونٹس کو جواز بناتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

مزیدخبریں