(عثمان علیم) صاف پانی کی فراہمی پنجاب حکومت کیلئےدردسربن گئی، صاف پانی کا بجٹ دیگر منصوبوں کو منتقل کر کے پنجاب حکومت پھنس گئی۔
تفصیلات کے مطابق صاف پانی کیلئے بجٹ کہاں سے نکالا جائے بیورو کریسی نے سرجوڑ لیے، سپریم کورٹ کے نوٹس پر حکومت نے منصوبوں کیلئے بجٹ اکٹھا کرنا شروع کردیا، صاف پانی منصوبوں کے لیے20ارب کا بجٹ درکار ہت جبکہ ، چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی، تمام محکموں کوغیر اضافی بجٹ فوری واپس کرنے کے احکامات جاری جبکہ صوبائی محکموں سے اضافی بجٹ اکھٹا کر کے صاف پانی منصوبوں کیلئے جاری کیا جائے گا۔