سٹی42: ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت شزافاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل2024 پیش کر دیا۔ چئیر نے بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا ۔
ڈیجیٹل نیشن پاکستان قانون کے مسودہ کو قانون کا درجہ مل گیا تو اس نئے قانون کے تحت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
مطابق اس بل کا مقصد ایک متحرک ڈیجیٹل معاشرہ، ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت اور مؤثر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دے کر پاکستان کو ایک بااختیار ملک میں تبدیل کرنا ہے۔
یونی فائیڈ ڈیجیٹل شناخت
شزا فاطمہ نے بتایا کہ اس قانون کے تحت "یونیفائیڈ ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی"سے دستاویزات کی تصدیق کا وقت بچےگا، شہریوں کا ایف بی آر، ایکسائز، سٹیٹ بینک اور میڈیکل ہسٹری کا ڈیٹا اس یونیفائیڈ ڈیجیٹل آئی ڈی میں محفوظ ہوگا۔ اس قانون سے گورننس میں شفافیت آئے گی۔
نیشنل ڈیجیٹل کمیشن
وزیراعظم نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کے سربراہ اور چاروں وزرائے اعلیٰ رکن ہوں گے، پی ٹی اے، نادرا، سٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ وزارتیں اور ادارے 17رُکنی قومی ڈیجیٹل کمیشن کا حصہ ہوں گے۔
’ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2024‘ کے ذریعہڈیجیٹل پپلک انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے کام کیا جائے گا۔
یہ کمیشن قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان بنائے گا اور اس پر عمل درآمد کی منظوری دے گا۔ کمیشن حکومتی سطح پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے رابط کاری کرے گا اور اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ماسٹر پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا مجاز ہو گا۔
ڈیجیٹل اتھارٹی
3 رُکنی ڈیجیٹل اتھارٹی کے چئیرمین کی نامزدگی وزیر اعظم کریں گے۔ ،اتھارٹی کی کارکردگی کے جائزے کے لیے سٹریٹیجک اوور سائٹ کمیٹی ہو گی۔متعلقہ وفاقی وزیر کمیٹی کے چئیرمیں ہوں گے جبکہ یہ 6 ارکان پر مشتمل ہو گی،کمیٹی ڈیجیٹل اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔
ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے تحت متعارف کراۓ گۓ ڈیجیٹل ماسٹر پلان کی تفصیلات؛
ڈیجیٹل ماسٹر پلان کا مقصد پاکستان کو ایک ڈیجیٹل قوم میں تبدیل کرنا ہے،ڈیجیٹل پلان کے تحت عام شعبوں کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا طریقہ کار وضع کیا جاۓ گا،ماسٹر پلان کے تحت ڈیجیٹل معیشت تشکیل دی جاۓ گی،گورنرز کے نظام کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جاۓ گا،ماسٹر پلان کی تشکیل کے وقت متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جاۓ گی۔
ڈیجیٹل اتھارٹی ماسٹر پلان پر عمل درآمد کا سالانہ جائزہ لے گی،کمیشن کی مالی ضروریات کے ڈیجیٹل نیشن فنڈ قائم کیا جاۓ گا۔
کمیشن وزارتِ انفارمیشن اینڈ آئی ٹی کے ذریعے وفاقی کابینہ سے پلان پر عمل درآمد کے لیے مدد طلب کر سکے گا،پلان پر عمل درآمد کے لیے کسی بھی ماہر یا ایجنسی سے مدد حاصل کر سکے گا۔
ڈیجیٹل نیشنز (انٹرنیشنل فورم)
ڈیجیٹل نیشنز دنیا کی سرکردہ ڈیجیٹل حکومتوں کا ایک باہمی تعاون پر مبنی ایک فورم ہے جس کا مقصد کینیڈا اور عالمی سطح پر شہریوں کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔
پہلے، فورم کا نام ڈیجیٹل 9 (D9)، ڈیجیٹل 7 (D7) اور ڈیجیٹل 5 (D5) تھا۔
ڈیجیٹل نیشنز کا چارٹر
ڈیجیٹل نیشنز کےرکن ممالک کا شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال کرنا مشترکہ مقصد ہے۔ ممالک عالمی معیار کے ڈیجیٹل طریقوں کا اشتراک کرتے ہیں، مشترکہ مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون کرتے ہیں، ڈیجیٹل خدمات میں بہتری کی نشاندہی کرتے ہیں، اور ڈیجیٹل معیشتوں کی حمایت اور چیمپئن بنتے ہیں۔
2021 ڈیجیٹل نیشنز منسٹریل سمٹ میں رکن ممالک کی طرف سے توثیق کی گئی سب سے حالیہ دستاویز، ڈیجیٹل نیشنز چارٹر، دس بنیادی اصولوں کے ذریعے ڈیجیٹل حکومتی خدمات کی ترقی اور قیادت کے لیے باہمی وابستگی کا خاکہ پیش کرتا ہے:
صارف کی ضروریات
ضروری حفاظتی اقدامات
کھلے معیار
اوپن سورس
کھلی مارکیٹ
کھلی حکومت (شفافیت)
ڈیجیٹل شمولیت اور رسائی
ڈیجیٹل مہارت اور تربیت
مشترکہ تخلیق اور تجربہ
پائیداری
ڈیجیٹل نیشنز میں اس وقت دس رکن ممالک ہیں:
کینیڈا
ڈنمارک
ایسٹونیا
اسرائیل
میکسیکو
نیوزی لینڈ
پرتگال
جمہوریہ کوریا
برطانیہ
یوراگوئے