ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں موبائل فون اور 4G انٹرنیٹ کتنے فیصد آبادی کے پاس؟ حقائق سامنے آگئے 

ملک میں موبائل فون اور 4G انٹرنیٹ کتنے فیصد آبادی کے پاس؟ حقائق سامنے آگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں موبائل فون سروسز 91 فیصد اور 4G سروسز 81 فیصد آبادی تک پہنچ گئی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔

پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ٹیلی کام شعبے کو 955 ارب روپے آمدنی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فون سروسز 91 فیصد  اور 4G سروسز 81 فیصد آبادی تک پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ   ٹیلی کام سبسکرائبرزکی تعداد ستمبر 2024 تک 19 کروڑ 60 لاکھ جبکہ  براڈبینڈ صارفین کی تعداد 12 کروڑ 76 لاکھ سے بڑھ کر 14 کروڑ 23 لاکھ ہوگئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا، انٹرنیٹ کی رفتار 15.65 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی ہے۔ موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا، براڈبینڈ تک رسائی 53.6 فیصد سے بڑھ کر58.4 فیصد ہوگئی۔پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 2 کروڑ 96 لاکھ موبائل ڈیوائسز مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔