ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار نے کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس فراہم کرنے کی ہدایت کردی

اسحاق ڈار نے کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس فراہم کرنے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ۔ 

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج "کھاد کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی" کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر صنعت رانا تنویر حسین سمیت اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو حکومت، گیس سپلائرز اور فرٹیلائزر انڈسٹری کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا گیا۔ 

اجلاس میں کھاد کی صنعت کے لیے گیس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش پایا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے پیداوار اور ذخیرہ کو مستحکم بنانے کے لیے ربیع کی فصل کے پورے موسم میں کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔