سٹی42: مکسڈ مارشل آرٹس کے Brave CF 92 کمپیٹیشن میں پاکستان کے فائٹرز نے اپنی دھاک بٹھا دی۔ بحرین میں ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستانی فائٹرز نے روایتی حریف بھارت کے پانچوں فائٹرز کو شکست دے دی۔
رضوان علی نے پہلے راونڈ میں بھارتی فائٹر سری کانت شیکھر کو ناک آوٹ کردیا۔
عاقب نے فلائی ویٹ میں احتشام انصاری کو شکست سے دوچار کیا۔بابر علی نے محمد فرہاد کوبینٹم ویٹ میں شکست دی۔
اسمٰعیل خان نےیادویندر سنگھ کو بنٹم ویٹ مقابلے میں شکست دی۔عباس خان نےسیٹھ روزاریو کو ویلٹرویٹ میں شکست دی۔