ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانی  بالر نے13 بالز کا اوور کروا دیا 

افغانی  بالر نے13 بالز کا اوور کروا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لائن لینتھ بھول گئے اور 6 گیندوں کا اوور وائیڈیں اور نوبال کی وجہ سے 13 گیندوں کا کروا دیا 

11 دسمبر کو زمبابوے اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کا پہلا ٹی  ٹوئنٹی ہرارے میں کھیلا گیاتھا جس میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے ۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بولر نوین الحق لائن لینتھ بھو ل گئے اور6 بالز کے  اوور میں 6 وائیڈز اور ایک نوبال کروا دی۔

نوین الحق نے زمبابوے اننگز کا 15 واں اوور کروایا جس میں انہوں نے 6 وائیڈیں، ایک نوبال کروائی اور مجموعی طور پر 13 گیندیں پھینکیں۔افغان بولر کو اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی اور انہوں نے مجموعی طور پر اوور میں 19 رنز دیے۔ چونکہ انہوں نے 13 گیندیں پھینکیں اس طرح ان کا ایک اوور 13 گیندوں کا ہوگیا یعنی دو اوورز سے بھی زائد کا ایک اوور کروا دیا