ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ؛ 4 پاکستانی جاں بحق

 یونان کشتی حادثہ؛ 4 پاکستانی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یونان کے جنوب میں پیس آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 ہو گئی ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گہرے دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ یونانی جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیوں کے الٹنے کے واقعات میں مرنے والوں میں 4 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوئی ہے، یہ تعداد یونانی حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق ہے ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ ایتھنز میں ہمارا مشن یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے, تاکہ بچ جانے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے، اور لاشوں کو وطن واپس لایا جا سکے ۔