ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ اے پی ایس، شہدا کی فیملی سے اظہاریکجہتی ،قومی و صوبائی اسمبلی میں قرار داد منظور

سانحہ اے پی ایس، شہدا کی فیملی سے اظہاریکجہتی ،قومی و صوبائی اسمبلی میں قرار داد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان ، راؤ دلشاد : قومی اور صوبائی اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس پشاور سے متعلق قرار داد  منظور کرلی گئی 

قومی اسمبلی اجلاس  میں سانحہ اے پی ایس پشاور سے متعلق قرار داد پیش  کی گئی ۔
قرارداد کے متن کے مطابق اے پی ایس کے بچوں نے بے پناہ ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ،یہ ایوان شہدا کی فیملی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے دہشت گردوں نے پاکستان کی روح پر حملہ کیا،سولہ دسمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جائے،تعلیمی اداروں کے کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ۔

 پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس پر قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی ۔

سانحہ اے پی ایس پر قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے پیش کی، قرار داد کے متن کے مطابق دس سال قبل پشاور میں سانحہ اے پی ایس رونما ہوا۔سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے،ایسے دہشتٗگردوں کو رعایت نہ دی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے،پشاور میں ایک سو چوبیس معصوم و بے گناہ بچے دہشت گردی کا نشانہ بنے جو ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، یہ ایوان سانحہ اے پی ایس شہید بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، اے پی ایس واقعہ میں دلیری کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے،