ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی چوک پر دھاوا ؛ 17 ملزم ڈسچارج، 75 کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ

ڈی چوک پر دھاوا ؛ 17 ملزم ڈسچارج، 75 کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عدالت نے ڈی چوک پر دھاوا بولنے والے 17 ملزموں کو ڈسچارج کر دیا جبکہ 75 ملزموں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ 

تھانہ کراچی کمپنی پولیس دو مقدمات میں گرفتار 95 ملزموں کو اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کیلئے لائی، جہاں ملزوں کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا ۔ 

عدالت نے ایک مقدمہ میں 9 ملزمان کو ڈسچارج کر دیا جبکہ 3 کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے دوسرے مقدمہ سے 8 ملزمان کو ڈسچارج کر دیا، جبکہ 75 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ 

دورانِ سماعت وکیل انصر کیانی نے استدعا کی کہ ریمانڈ پر بھیجے گئے 4 ملزم کم عمر ہیں ان کو بھی ڈسچارج کیا جائے، جس پر عدالت نے کم عمر بچوں کے حوالے سے پولیس سے فوری تفصیلات طلب کر لیں۔ جج طاہر عباس نے پولیس کو ہدایت کی کہ گرفتار 75 ملزمان میں جو بچے ہیں ان کے متعلق عدالت کو آگاہ کریں ۔ 

3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلنے کا معاملہ, ملزم عدالت پیش

ملزم ہاشم عباسی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کر دیا گیا ۔ دورانِ سماعت رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے ۔  

عدالت نے ملزم کو 7 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔